
مرکزی صدر جے ایس او پاکستان فتح محمد رضوی کی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے وفد کے ہمراہ ملاقات
تنظیم سازی، تعلیمی و تربیتی امور پر تفصیلی گفتگو، سیکرٹری جنرل کی جانب سے طلباء کی تعلیمی وتنظیمی حوالے سے رہنمائی

اسلام آباد ( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فتح محمد رضوی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں تنظیم سازی، تعلیمی و تربیتی امور اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے مختلف امور پر طلباء کی رہنمائی فرمائی اور تنظیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔



