FBR Pakistan logo on smartphone with stacked coins and TAX blocks"
ایف بی ار کا سوشل میڈیا اسٹارز پر بڑا شکنج: پرتعیش زندگی دکھانے والے 30 افراد کو نوٹس جاری وفاقی بورڈ آف ریونیو ایف بی ار نے سوشل میڈیا پر شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش کے باوجود اصل آمدن چھپانے والے 30 افراد کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگریال نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایسے تمام افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جو لگژری گاڑیاں، گھر، گھوڑے اور مہنگی لائف اسٹائل دکھاتے ہیں مگر ٹیکس ریٹرنز میں درست آمدن ظاہر نہیں کرتے۔ٹیکس چوروں کی نشاندہی سوشل میڈیا مواد سے ممکن ہوئیچیئرمین ایف بی آر کے مطابق ادارے نے سوشل میڈیا پر موجود ان افراد کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، جنہوں نے یا تو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا یا غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل کی نمائش کے باوجود کم آمدن ظاہر کرنا اب ایف بی آر کے ریڈار پر آ چکا ہے۔ملک گیر آپریشن — ایک ہی اتھارٹی کی نگرانی میں کارروائیاںراشد لنگریال نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے خلاف مہم کو تیز کر دیا گیا ہے اور چیف کمشنر برائے انفورسمنٹ کو ملک بھر کی کارروائیوں کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ تمام آپریشنز اب ایک ہی اتھارٹی کے تحت مربوط انداز میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ روزانہ کی رپورٹس مرتب ہو رہی ہیں۔چینی صنعت سے 40 ارب روپے کا اضافی ٹیکس غیر ٹیکس شدہ ذخیرہ پکڑا تو سخت کارروائی ہوگیچیئرمین ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال چینی کی مد میں سیلز ٹیکس کی وصولی میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں نان ڈیوٹی پیڈ یا غیر ٹیکس شدہ چینی پکڑی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم کی واضح ہدایات: ٹیکس چوری پر صفر برداشتراشد لنگریال نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے اور ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوروں کے خلاف سخت اقدامات کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔اسمگلنگ کے خلاف مستقل مہم — دو کسٹمز افسران شہیدچیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ کسٹمز حکام ملک بھر میں اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں۔ اسمگلرز کی مزاحمت کے باعث دو ٹیکس افسران اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں، تاہم مہم میں کوئی نرمی نہیں لائی جائے گی۔



