
دائن: مالالہ یوسف زئی فنڈ کے تعاون سے ننھی نتاشہ کے نام پر لائبریری کا افتتاح
مالالہ یوسف زئی فنڈ کے مالی تعاون سے (MIED) کے زیرِ نگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقہ دائن میں ننھی نتاشہ کے نام سے لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ یہ نتاشہ کے نام سے لائبریری گورنمنٹ مڈل اسکول دائن میں قائم کی گئی ہے، جس کی افتتاحی تقریب نہایت خوبصورت اور پُرمغز انداز میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالجہان صاحب تھے، جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن واجد علی صاحب نے بطورِ میرِ محفل شرکت کی۔

اس موقع پر نتاشہ کے والدین، گاؤں کے عمائدین، ایس ایم سی کے ممبران، اساتذہ، طلباء و طالبات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مالالہ یوسف زئی کے عالمی سطح پر خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے لائبریری کے قیام کو علاقے کے بچوں کے لیے علم و آگہی کی نئی راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دائن جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگ



