
اسلام آباد
گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد اورنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے78ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق،سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر محمد شریف،پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات خدیجہ
اکبر،سابق کوارڈنیٹرز صابر حسین اور عالم نور حیدر، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی،گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام کے صدر ابرار حسین استوری، سیکرٹری غلام عباس و ممبران، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب جعفر علی بلتی، صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ زوالقرنین اقبال سمیت بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے باسی، وکلائ،صحافی، طلباءو دیگر نے شرکت کی۔
گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہیروز نے اپنے زور بازو گلگت بلتستان کو آزاد کرایا،گلگت بلتستان کے عوام لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر پاکستان میں شامل ہوئے،یہاں کی عوام آج بھی پرامید ہیں اور کلمہ کی بنیاد پر پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت کے جوان سینے پر گولیاں کھا کر بھی پاکستان کی بقا اور محبت نبھا رہے ہیں،
پاکستان ہی گلگت بلتستان کی شناخت ہے،گلگت بلتستان کی جغرافیائی حالات کو سمجھنا ہوگا,گلگت بلتستان پاکستان کا روشن چہرہ ہے،آج کے دن عہد کریں گلگت بلتستان میں سچ اور جھوٹ میں فرق کریں،گلگت بلتستان کی ترقی امن اور خوشحالی کیلئے سب کو اکھٹا ہونا ہوگا،نوجوان پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،گلگت بلتستان کی عوام نے مودی کی نسل کو بھگایا تھا،آج بھی گلگت بلتستان کی عوام مودی اور اس کی نسل کو سبق سیکھانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم
اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،اللہ کریم قرآن میں کہتے ہیں، اللہ اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو خود اپنے حالات نہ بدلے، ہمارے ابا و اجداد نے جو انقلاب برپا کیا اس میں کوئی سیاسی جدوجہد نہیں تھی بلکہ اس انقلاب کے پیچھے گلگت اسکاوٹ تھی.جنگ آزادی گلگت بلتستان آزادی پاکستان کے بعد وجود میں آیا جو کلمہ اور اسلام کے نام پر بننے والی ریاست کی آزادی کی تحریک کی ایک کڑی تھی،پاکستان اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے، بھارت کہتا ہے
کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، مسائل ہم سب کو مل کر حل کرنے ہوں گے،ہم نے تکلیفیں برداشت کیں مگر سیاسی مخالفین کو نقصان نہیں پہنچایا،ہم سب کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے،عوامی مسائل سب کو مل کر حل کرنے کی ضرورت یے۔ہمارے بڑوں نے ہنگامی صورتحال پر اس تحریک آزادی کا آغاز کیا اور کامیاب ہوئے،ہم آج کے دن اپنے ان جنگ آزادی کے ہیروز اکابرین، آباءو اجداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈوگروں سے آزادی دلائی۔
گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم
تقریب سے رہنما پیپلزپارٹی خدیجہ اکبر، سابق کوارڈنیٹرز صابر حسین، عالم نور حیدر، صدر پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ ذوالقرنین اقبال، رہنما ن لیگ انجنئیر شبیر، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی، سیکرٹری گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم غلام عباس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد ابرار حسین استوری،سیکرٹری غلام عباس، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب جعفر بلتی و دیگر نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم




