استور ڈگری کالج میں سال بھر کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب

استورڈگری کالج عیدگاہ میں سال بھر بہترین کارکردگی پیش کرنے والی طالبات اور طلبہ کے ساتھ استایزہ کے اعزاز میں سالانہ کارکردگی ایوارڈ تقسیم کے حوالے سے بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے تقریب میں سابق قائم مقام وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان ڈاکٹر عبد الرزاق نے مہمان خصوصی طور پر شرکتِ کی جبکہ ڈسٹرکٹ اٹارنی استور محمد عظیم خان سابق کوآرڈینیٹر ساجدہ صداقت مسلم لیگ گلگت بلتستان کی مرکزی رہنما سروت صبا ہیڈکوارٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد آیاز صدر زاکر شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری انتخاب عالم قراقرم بنک کے منجیر صادق شاہ سٹینڈرڈ پبلک اسکول کے پرنسپل سید بشارت حسین پرنسپل جناح ڈگری کالج عارف حسین پرنسپل جناح پبلک اسکول اسامہ و دیگر خواتین اور عمائدین استور کے ساتھ والدین نے شرکتِ کی آس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈآکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ استور کا میرٹ تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ ہوا کرتا تھا۔

مگر بدقسمتی سے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے استور میں اکثر سہولیات کا فقدان تھا ان حالاتِ میں میری زاتی کوششوں اور عارف احمد کے ساتھ اسامہ کے ساتھ دیگر یوتھ کی طرف سے دلچسپی کی وجہ سے میرا مذید حوصلہ بڑا اب ماشاءاللہ آس وقت آس ڈگری کالج کے اندر تقریبا تین سو طالبات بی ایس اے ڈی اور دیگر شعبوں میں ڈگری کلاسوں کی تعلیم حاصل کررہی ہیں کیوںکہ 2023 سے پروایوٹ سکٹر میں تعیلم حاصل کرنے یا امتحانات میں شاملِ ہونے کی بنیادی سہولیات کو ختم کیا گیا ان حالات میں استور کے اندر اس طرح کا تعلیمی ادارہ بہت ضروری تھا اس سال گورنمنٹ سطح پر بھی کلاسوں اجرا کا سن کر بہت خوشی ہوئی ہے مگر یہاں پر ابھی صرف مخصوص مضامین میں داخلہ لیا جانے کی اطلاع ہے الحمد اللہ اس جناح ڈگری کالج میں تقریبا اکثر مضامین میں داخلہ دیا جاتا ہے جناح پبلک اسکول کی طرح کالج کی تیزی کے ساتھ کامیابی اس ادارے کے اوپر مکمل اعتماد کا اظہار ہے میں نے پیلے بھی اس ادارے سمیت جو ںھی استور میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے کام کرتے ہیں سب نے تعاون کیا ہے آئندہ بھی کرونگا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد عظیم سابق کوآرڈینیٹر ساجدہ صداقت سروت صبا زاکر شاہ ایڈوکیٹ محمد آیاز رفیع اللہ خان سید بشارت حسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے جناح پبلک اسکول اینڈ کالج کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے معیاری تعلیم کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی آئی ڈی خاص کر کمپوٹر سانس اور انگلش لٹریچر اور دیگر اہم مضامین کی کلاسوں کا بھی اجرا کی اپیل کی مسلم لیگ نواز کی رہنما سروت صبا کی طرف سے آئی ٹی کے حوالے سے بھرپور مالی تعاون کا اعلان کردیا تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والی طالبات وطلبہ کے ساتھ استایزہ اور والدین میں سرٹفکیٹ اور شیلڈ دیا گیا

لنک پر کلک کریں۔۔۔

استور ڈگری کالج میں سال بھر کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز کی تصویری جھلکیاں

استور ڈگری کالج
Sharing Is Caring:

Leave a Comment