Israeli army says it is intercepting new wave of Iranian missiles

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کی ایک نئی لہر داغی گئی ہے، جنہیں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں تباہ کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
فوجی بیان کے مطابق حالیہ منٹوں میں ایران سے اسرائیل کی طرف متعدد میزائل فائر کیے گئے، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام فعال ہے اور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ ہوم فرنٹ کمانڈ نے متعلقہ علاقوں میں شہریوں کے موبائل فونز پر پیشگی ہدایات بھیج دی ہیں تاکہ لوگ بروقت حفاظتی اقدامات کر سکیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
تازہ ترین نیوز پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں



