اسلام آباد میں
اسلام آباد
اسلام آباد میں ایک اور انڈر پاس

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی ہے کہ مجوزہ کشمیر چوک انڈر پاس کے ڈیزائن کو 10 دن کے اندر حتمی شکل دی جائے۔
یہ ہدایت انہوں نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی، جہاں وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری اور مجوزہ عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں تمام سڑکوں کے لیے نیا قانون نافذ
اجلاس کے دوران حکام نے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کشمیر چوک پر اسمارٹ انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی ڈی اے کو مقررہ مدت کے اندر حتمی ڈیزائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد میں
اجلاس میں اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے معتبر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کو ہدایت کی گئی کہ طویل عرصے سے خالی پڑے کمرشل پلاٹس کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔
اس کے علاوہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی غرض سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
نوجوان نے دریائے راوی سے 65 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑ لی
حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی پہلے ہی مختص کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں ایک نئے کنونشن سینٹر کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور واگزار کرائی گئی زمین کو صرف عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔



