
پچھلے الیکشن کے شمس لون صاحب کے تمام ووٹرز مسلم لیگ ن میں شامل
شکریہ بلن پائن
استور کا خوبصورت گاؤں بلن پائن کے بزرگان عمائدین نوجوان نے اج پاکستان مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری رانا فاروق کو مدعو کیا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا فاروق پر اعتماد کرتے ہوئے بلن پائن کے 80 پرسنٹ گھرانوں نے باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے رانا محمد فاروق کو جانی و مالی سپورٹ کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے
الیکشن

اور انشاءاللہ و تعالی اس دفعہ بلن پائن کے 99 پرسنٹ ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کےامیدوار رانا محمد فاروق کو کاسٹ کریں گے باغیور بلن کے عمائدین نوجوانان اور بزرگان نے کہا کہ ہم رنگ و نسل قومیت سے بالاتر ہو کر خادم استور رانا فاروق کو سپورٹ کرتے ہیں اور انشاءاللہ و تعالی رانا فاروق نے جو خدمت پچھلے پانچ سالوں میں استورکی ہے اگر موقع ملا تو رانا فاروق وہ تاریخی کام کریں گے
جو آنے والے ہر سیاستدان کے لیے ایک مشکل راہ ثابت ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن استور کی کابینہ میں سے رانا فاروق سینیئر نائب صدر دیامراستور ڈویژن عبدالعلیم مصطفوی سینیئر نائب صدر غلام عباس ایڈوکیٹ مسعود پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے چیئرمین روح اللہ سینیئر رہنما صلاح الدین صاحب سیکرٹری اطلاعات سید جمیل پیرزادہ یوتھ ونگ کے صدر شمس الرحمن لیبر ونگ کے صدر پیر محمد صاحب سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہجہان صاحب نے شرکت کی
الیکشن
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بلن کی عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پراعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ تعالی اللہ نے موقع دیا تو بلن کی پچھلے 78 سالہ تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتی اور جو وعدہ کرتی ہے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا فاروق صاحب نے کہا
الیکشن
کہ میں بزرگان عمائدین یوتھ اورعوام کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ نے مشکل وقت میں میرے اوپر اعتماد کرتے ہوئے آپ لوگوں نے میری سپورٹ اور ووٹ کی یقین دھانی کرائی جو اعتماد آپ لوگوں نے میرے اوپر کیا ہے میں اس سے بڑھ چڑھ کر اپ کے تمام تر امیدوں پر اترنے کی کوشش کروں گا تاریخ گواہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا ہے
پچھلے الیکشن کے شمس لون صاحب کے تمام ووٹرز مسلم لیگ ن میں شامل




