کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین

کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین

اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیرآباد میں تیار کی جانے والی اعلیٰ معیار کی کٹلری مصنوعات کو سراہا اور مقامی صنعت کاروں کے ہنر، محنت اور مہارت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں “سٹی آف کٹلری کہلانے والے شہر وزیرآباد آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کی کٹلری مصنوعات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی معیار اور پائیداری کے باعث منفرد مقام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ میں مصروف ہے اور یہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ یہاں سرمایہ کاری کریں اور کٹلری کی تیاری و برآمد کے منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں۔ جمہوریہ چین

جمہوریہ چین

قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے مزید کہا کہ پاکستان خصوصاً وزیرآباد میں کٹلری انڈسٹری میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اگر جدید ٹیکنالوجی اور چینی تجربے کو شامل کیا جائے تو یہ صنعت عالمی سطح پر مزید ترقی کرسکتی ہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ وزیرآباد کی صنعتوں کا دورہ کریں، یہاں کے کاریگروں کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنائیں۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں “سٹی آف کٹلری کہلانے والے شہر وزیرآباد آ کر بے حد خوشی ہوئی

لنک پر کلک کریں ptnlive.com

جمہوریہ چین
Sharing Is Caring:

Leave a Comment