حکومت گلگت بلتستان

گلگت (سٹاف رپورٹر)

اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے سوختنی ، گیلی اور بھورے کا نرخنامہ جاری کردیا ، خشک لکڑی 1600 روپے من ، گیلی لکڑی 1250 جبکہ لکڑی کو بھورا فی بوری 1300 روپے مقرر کردیا ۔ تمام ٹمبر ڈپووں ، لکڑی کے کارخانہ مالکان عملدرآمد یقینی بنائیں ،

خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، نئے نرخنامے پہ فوری عملدرآمد ہوگا ۔ بعد ازاں ایک اور نوٹیفیکیشن میں انہوں نے لکڑی کے بھورے کو کھلے عام فٹ پاتھوں پر رکھ کر خریدو فروخت پر پابندی کا بھی حکمنامہ جاری کردیا ہے انہوں نے بھورا فروخت کرنے والوں کو پابند کیا ہے کہ بھورا صرف کارخانوں اور ڈپووں کے اندر فروخت کیا جائے ۔ کھلے عام بھورے کے فروخت پر پابندی کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا ہے ، اور جگہ جگہ بھورا رکھنے کی وجہ سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ، ٹریفک میں میں خلل پیدا کرنے کے باعث بننا ہے ۔

https://ptnlive.com/wp-admin/post.php?post=366&action=edit

شہر میں بھورا کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی کو روکنے کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ منگل کے روز جاری نوٹس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے واضح کیا ہے کہ شہری حدود میں واقع تمام کارخانہ جات ، ڈپووں کو پابند کیا ہے کہ لکڑی کی جاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ بھورا فروخت کرنے والے مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ پابندی پہ عملدرآمد یقینی بنائیں ،جگہ جگہ فٹ پاتھوں پہ بھورا فروخت نہ کریں ،

سرکاری نرخناموں کے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بھورا ضبط کرنے کے ساتھ مالک کو کیل کی سزا ہوگی ، شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عوامی مفاد عامہ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں ، عوامی مسائل کا حل ہی ہمارا نصب العین ہے ۔

سختنی لکڑی کا کاروبار کرنے والے حضرات سرکاری نرخنامے کے مطابق خرید و فروخت کرنے کے پابند ہیں

Sharing Is Caring:

Leave a Comment