سابق وزیراعلی
گلگت
سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد کچہری خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معصوم شہریوں کی شہادت پر پورا ملک سوگوار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔وفاقی حکومت، مسلح افواج اور سکیورٹی سے متعلق تمام ادارے ملک کی بیرونی اور اندرونی دفاع کے لیے یکسو، پرعزم اور ہمہ وقت تیار ہیں۔
اور عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ ملک دشمن عناصر کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہمیں بہ حیثیت قوم دہشت گردی کے خلاف ہاہمی اتحاد و یگانیت کے زریعے حکومت اور دفاعی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نےمزید کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوب میں تاریخی کامیابی اور پوری دنیا میں شاندار سفارتی کامیابیوں نے بھارت سمیت ملک دشمن عناصر کی تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں۔
پاکستان جب بھی,دفاعی،معاشی اور خارجہ محاز پر استحکام کی جانب گامزن ہوتا ہے تو ملک دشمن عناصر ملک کو دہشت گردی کے زریعے عدم استحکام کا شکار کرنے کوشش کرتے ہیں۔آج ایک مرتبہ پھر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت سارے چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی اور دفاعی میدان میں سرخرو ہوگا۔
انہوں نے اسلام آباد کچہری حملے کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔




