Samsung Galaxy
سام سنگ کا نیا Galaxy Z TriFold گزشتہ روز جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور تقریباً 2400 ڈالر کی بھاری قیمت کے باوجود بہت تیزی سے فروخت ہو گیا۔ لانچ کے ساتھ ہی ایک اور اہم بات سامنے آئی، جو اس فون کی اندرونی فولڈنگ اسکرین کی تبدیلی (ریپلیسمنٹ) کی قیمت سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سام سنگ کی اگلی اے سیریز کے فونز متوقع وقت سے پہلے لانچ ہو سکتے ہیں
کوریا میں Galaxy Z TriFold کی اندرونی فولڈنگ اسکرین کی مرمت کی کم از کم قیمت 16 لاکھ 57 ہزار 500 کورین وون ہے، جو موجودہ شرحِ تبادلہ کے مطابق تقریباً 1122 ڈالر بنتی ہے۔ یہ رقم سام سنگ کے کسی بھی اسمارٹ فون کی اب تک کی سب سے مہنگی اسکرین ریپلیسمنٹ سمجھی جا رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ قیمت تقریباً Samsung Galaxy S25 Ultra کے برابر ہے، جسے 1299 ڈالر میں لانچ کیا گیا تھا۔
سام سنگ کی مرمت پر رعایت
سام سنگ اپنے صارفین کو سہولت دینے کے لیے اسکرین مرمت پر ایک بار 50 فیصد رعایت بھی فراہم کر رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود اندرونی اسکرین کی قیمت خاصی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
اشتہار:
Ad powered by advergic.com
یہ بھی پڑھیں:
آئی فون فولڈ سے فولڈایبل فون مارکیٹ کو بڑی تیزی ملنے کی توقع
اگر بیرونی (کور) اسکرین کی بات کی جائے تو اس کی مرمت کی قیمت کہیں کم ہے۔ کوریا میں Galaxy Z TriFold کی کور اسکرین کی تبدیلی کی لاگت صرف 1 لاکھ 37 ہزار وون یعنی تقریباً 92 ڈالر ہے۔
اندرونی اور بیرونی اسکرین کی قیمتوں میں یہ بڑا فرق اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ڈبل فولڈنگ اسکرین ٹیکنالوجی نہایت پیچیدہ اور مہنگی ہے، جس کی وجہ سے اس کی مرمت پر بھی زیادہ خرچ آتا ہے۔



