سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکوٰۃ و عشر، کوآپریٹوز اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان، رحمان شاہ اس وقت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں جاری دو روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز انٹرنیشنل کانفرنس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ بین الاقوامی کانفرنس علاقائی ممالک کے درمیان تجارتی راہداریوں، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، پائیدار ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان، ایران، بیلاروس، ترکمانستان، سری لنکا اور مالدیپ سمیت متعدد ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ شریک ہیں۔
اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اکانامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO)، انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (IRU) اور اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UNESCAP) کے نمائندگان بھی شرکت کر رہے ہیں۔
دو روزہ یہ کانفرنس کل تک جاری رہے گی، جس میں مختلف سیشنز اور پینل ڈسکشنز میں علاقائی تعاون، ٹرانسپورٹ پالیسی اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔
سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
