
شگر میں 13 ویں الچوڑی کرکٹ لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جس میں ضلع بھر کی مختلف نامور ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائین اسٹار چھورکاہ نے جیت لیا اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا انتہائی ضروری ہے،

کیونکہ کھیل صرف جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ برداشت، نظم و ضبط، اتحاد اور مثبت سوچ پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔وزیر صحت راجہ اعظم خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ شاندار کھیل پیش کرنے پر شائین اسٹار چھورکاہ کے کھلاڑیوں کو خصوصی مبارک باد دی۔ انہوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کےلیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام مہمانوں اور تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔



