
ایمرجنسی 911

نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی پہلی مرکزی ہنگامی ہیلپ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ سسٹم پورے ملک میں ایمرجنسی خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکہ میں 911 سروس کام کرتی ہے۔
نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا (کے پی) کی صوبائی حکومت اس منصوبے کے لیے پہلے ہی معاہدہ کر چکی ہے۔ سسٹم فعال ہونے کے بعد کے پی کے کسی بھی علاقے سے کی جانے والی ہنگامی کال خودکار طور پر قریبی ایمرجنسی سینٹر سے منسلک ہو جائے گی، جس سے مدد حاصل کرنا زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
سندھ کے 75 فیصد علاقوں میں 4G کے بجائے صرف “E” سگنلز، کمیٹی کو بریفنگ
این ٹی سی کے مطابق اس ہیلپ لائن کو پہلے کے پی میں شروع کیا جائے گا، جس کے بعد اسے ملک کے دیگر صوبوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔
مرکزی ہنگامی ہیلپ لائن متعارف ہونے سے نہ صرف ریسکیو اداروں کے درمیان رابطہ بہتر ہو گا بلکہ مجموعی طور پر ریسپانس ٹائم میں نمایاں کمی آئے گی، جو ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔



