

OnePlus نے اپنے آئندہ اسمارٹ فون OnePlus 15R کے ایک نئے اور منفرد ماڈل Ace Edition کی جھلک پیش کر دی ہے، جو 17 دسمبر کو باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔ اس سے قبل کمپنی Charcoal Black اور Mint Green رنگوں کے ڈیزائن ظاہر کر چکی ہے۔
اب OnePlus نے تیسرا ویرینٹ ایلکٹرک وولڈ رنگ میں متعارف کرایا ہے، جسے ون پلس پندرہ ار ، اے سی ای ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔
ڈیزائن اور فِنش
OnePlus کے مطابق، اے سی ای ایڈیشن خاص طور پر اُن صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو خود کو الٹیمیٹ Ace گیمر کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔
فون کے بیک پر فائبرگلاس کور استعمال کیا گیا ہے
خصوصی کوٹنگ کے ذریعے بیک پینل پر نمایاں طور پر اے سی ای لکھا گیا ہے
Electric Violet رنگ فون کو ایک جرات مندانہ اور گیمنگ اسٹائل لک دیتا ہے
یہ ایڈیشن ڈیزائن کے لحاظ سے باقی ماڈلز سے نمایاں فرق رکھتا ہے۔
اسپیسیفکیشنز اور فیچرز
OnePlus نے واضح کیا ہے کہاے سی ای ایڈیشن اور دیگر ویرینٹس (Charcoal Black اور Mint Green) کے درمیان فرق صرف ڈیزائن اور رنگ تک محدود ہے، جبکہ تمام ماڈلز کی اسپیسیفکیشنز یکساں ہوں گی۔
اہم فیچرز درج ذیل ہیں:
Snapdragon 8 Gen 5 پروسیسر
7,400mAh طاقتور بیٹری
165Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ اسموُتھ ڈسپلے
DetailMax Engine (جو پہلے OnePlus 15 میں دیکھا گیا)
پانی اور گرد و غبار سے تحفظ کے لیے:
IP66
IP68
IP69
IP69K ریٹنگز
یوٹٰیوب چینل میں پروگرامز دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں https://youtu.be/1UouRnZT_I4
OnePlus 15R Ace Edition اُن صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے جو ہائی پرفارمنس، گیمنگ لک، اور منفرد ڈیزائن کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ ہارڈویئر میں کوئی فرق نہیں، مگر Ace Edition کی ظاہری پہچان اسے خاص بناتی ہے۔



