
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی ائی ٹی اے نے بین الاضلاعی، بین شہروں اور بین صوبائی ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو گاڑیوں کے ایمیژن ٹیسٹ اور ایم-ٹیگ کی تنصیب کے لیے مہلت میں ایک ہفتے کی توسیع دے دی ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ دی گئی مہلت کے اندر تمام گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ مکمل کرانا اور ایم-ٹیگ لگانا لازمی ہوگا، بصورتِ دیگر بس اسٹینڈز کے این او سی منسوخ کر دیے جائیں گے۔
مزید برآں، تمام بس ٹرمینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن رپورٹس اور ایم-ٹیگ کی تفصیلات جمع کروائیں۔ ائی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



