

پاکستان مئی 2026 میں ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہپاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش 2026 کے آفیشل شیڈول سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(WTC) 2025–27 کا حصہ ہوگی۔
پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش
- 3 ون ڈے میچز: 12 سے 16 مارچ
- پہلا ٹیسٹ: 8 مئی
- دوسرا ٹیسٹ: 16 مئی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے مطابق، اس تصدیق شدہ شیڈول سے بنگلہ دیش میں بین الاقوامی کرکٹ کا مکمل سیزن یقینی بنایا گیا ہے، جس سے ملک بھر کے شائقین کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ میچز کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسی دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔
اس کے بعد جون میں آسٹریلیا اور اگست و ستمبر میں بھارت کی ٹیمیں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔ دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔
بابر اعظم اس دہائی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
بی بی ایل کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے کلک
ہوم سیزن کا اختتام اکتوبر اور نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پر ہوگا، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلہ دیش 22 سے 24 اکتوبر تک ایک تین روزہ وارم اَپ میچ کی میزبانی کرے گا۔ پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
سینئر ٹیموں کے علاوہ، سری لنکا اے ٹیم بھی مئی 2026 میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں وہ دو چار روزہ میچز اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔



