ڈی جی جی ڈی اے کا جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ, منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ، متعلقہ ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹس کی ٹیم کے ہمراہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔اے ڈی پی پورشن کے تحت جاری سیوریج منصوبے کے دورے کے دوران گریوٹی مین ٹرنک لائن کے آئی یو برچ کے قریب واقع سائٹ کا معائنہ کیا،

جہاں منصوبے کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا. بعد ازاں ڈی جی جی ڈی اے نے پارشل ایریا جٹیال کے کلیکشن سسٹم کے مقام کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مین ہولز سمیت سیوریج انفراسٹرکچر کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار و رفتار میں مزید تیزی لاکر مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے این سٹریٹ جٹیال کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

ڈی جی جی ڈی اے کا جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ

Sharing Is Caring:

Leave a Comment