

محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق کراچی میں موسم ان دنوں خشک اور ٹھنڈا ہے۔ دن کے وقت ہلکی گرمی جبکہ راتوں میں خنکی برقرار رہے گی، اور یہ صورتحال اگلے چند دنوں تک جاری رہے گی۔
محکمانہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی اصل شدت دسمبر کے وسط سے پہلے محسوس نہیں ہوگی۔
مزیرپڑھیں
https://youtu.be/99KzQ0_tiGE
اتوار کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچا۔ ہوا میں نمی کی مقدار 75 فیصد رہی اور شمال مشرقی سمت سے ہلکی خشک ہوائیں چلتی رہیں۔
محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ دسمبر کے وسط سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی شروع ہو جائے گی، جس کے بعد دن نسبتاً سرد اور راتیں مزید ٹھنڈی ہو جائیں گی۔



