
اسلام آباد
ہری پور یونیورسٹی ہزارہ میں زیر تعلیم یوتھ آف گلگت بلتستان نے ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا شاندار استقبال کیا ، ترجمان نے جشن آزادی گلگت بلتستان کی پروقار تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا ، اپنے خطاب میں ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی نوجوان نسل استعداد سے بھرپور ہے ،
گلگت بلتستان کے نوجوان زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ، آج ہم آزادی کا دن منانے جمع ہیں آج سے اٹھہتر برس قبل ہمارے ابا واجداد نے اتحاد ، لگن اور دلیری کے ڈوگرہ سرکار کو شکست دے کر ہمالہ کے پہاڑوں میں آزادی کا پرچم لہرایا ، جس نظریے کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا اسی نظریے کے تحت گلگت بلتستان سے نریندر مودی کی نسل کو بھگایا گیا ، ترجمان نے کہا کہ نوجوان مسلکی ہم اہنگی کیلئے آگے بڑھیں اور مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کریں ، نے نئے بیانیوں کے ذریعے نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں
ہری پور یونیورسٹی

اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان ڈیجیٹل فورمز کا استعمال تحقیق و بصیرت سے کریں ، ترجمان نے کہا کہ اراضی ایکٹ ۲۰۲۵ خالصہ جیسے قالے قوانین کا خاتمے کا نام ہے تاریخ میں پہلی دفعہ عوامی زمینوں پر عوام کو ملکیت دی گئی ہے جو کہ تاریخ ساز کارنامہ ہے ، گلگت بلتستان کے معدنیات کے وارث جی بی کے عوام ہیں اور جتنی بھی پالیسیاں مرتب ہو رہی ہیں عوامی مفاد میں ہیں اور عوامی شمولیت کے بغیر کسی بھی معدنی وسائل پر کام نہیں ہو سکتا ،
ہری پور یونیورسٹی

ہری پور یونیورسٹی
ترجمان نے کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی اختیار کر سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے لیکن کسی کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ اپنے حق کی آڑ میں دوسروں کے حقوق غصب کرے ، ریاست اور سیاست میں تفریق ہونی چاہئے ، ملک اور ریاست پہلے ہے بعد میں سیاست ہے ، نوجوان کلٹ سیاست کے بجائے سنجیدہ سیاست کا حصہ بنیں ، سوال اٹھانا آپ کا حق ہے اور صحت مند تنقید بھی لازمی چیز ہے لیکن ریاست اولین ایجنڈا ہونا چاہئے ، گلگت بلتستان ماضی سے زیادہ خوشحال ہے ،

ہم پیچھے نہیں بالکل ارتقائی عمل کے نتیجے میں آگے بڑھے ہیں ، ہم نے ترقی ہے مگر ترقی کی مزید گنجائش باقی ہے ، انے والے الیکشن میں نوجوان سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ بعد میں انہیں پچھتاوا نہ ہو ،



