ISLAMABAD: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses a special session of Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly via video link .. INP

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز برآمدکنندگان کی مدد اور کمزور برآمدی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ فیصلہ اُس بریفنگ کے بعد کیا گیا جو اکتوبر میں بنائے گئے ایک ذیلی ورکنگ گروپ نے دی تھی۔ اس گروپ نے مختلف شعبوں کے بارے میں تحقیق اور سفارشات پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
شہباز شریف
پاکستان کی برآمدات مسلسل جمود کا شکار ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 13.7 ارب ڈالر تک پہنچیں، تاہم عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی 60 ارب ڈالر سے زائد کی غیر استعمال شدہ برآمدی صلاحیت موجود ہے۔
وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کا پانچ سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور فنڈز کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نجی شعبے کے چیئرمین کی تقرری کا بھی حکم دیا۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ EDF کے وسائل صرف برآمدات میں اضافہ، تحقیق و ترقی اور افرادی قوت کی تربیت پر خرچ ہوں۔
مزید برآں، وزیراعظم نے پاکستان کی مصنوعات کی عالمی سطح پر بہتر مارکیٹنگ اور برآمدی فروغ کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ادارہ جاتی ڈھانچے کا جائزہ اور اس کی ازسرنو تنظیم نو کی بھی ہدایت کی۔



