
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر 2025 تک ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
ممکنہ موسمی صورتحال
اس سسٹم کے زیرِ اثر:
- شمالی علاقوں میں زیادہ تر ابرآلود موسم رہے گا۔
- گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام) میں پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
- ملک کے دیگر حصوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا۔
سموگ اور دھند کی صورتحال
پنجاب کے میدانی علاقوں جیسے سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں بشمول پشاور، صوابی، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔



