
جمعہ کے روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہے کہ پانچ پاکستانی شہریوں کو جعلی برطانوی ویزوں کے ساتھ سفر کرنے کی کوشش پر شارجہ حکام نے ڈی پورٹ کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ تمام مسافر لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے رواں سال کے آغاز میں لاہور سے ملائیشیا تک کا سفر درست ویزوں پر کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے شارجہ سے برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات کا سہارا لیا۔
شارجہ
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ “انہوں نے یہ جعلی ویزے مختلف ایجنٹس کی مدد سے حاصل کیے تھے۔”
شارجہ
شارجہ حکام نے ان مسافروں کو روک کر ویزوں کی جانچ پڑتال کی، جنہیں جعلی ثابت ہونے پر فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔
شارجہ



