پاکستان میں رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخیں 2026

پاکستان میں ماہرِ فلکیات نے سائنسی حسابات اور فلکی مشاہدات کی بنیاد پر سال 2026 کے لیے رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کیپاکستان میں رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخیں 2026 متوقع تاریخوں سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کے 18 فروری کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اگر موسم اور دیگر حالات سازگار رہے تو شوال کا چاند 20 مارچ کو دکھائی دے سکتا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 کو منائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح ماہرین کے مطابق ذوالحجہ کا مہینہ 17 مئی سے شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ موجودہ فلکیاتی ڈیٹا کی روشنی میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ہمیشہ رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق کئی مذہبی تعطیلات کا انحصار چاند کی رویت پر ہوتا ہے، اس لیے ان کی تاریخوں میں ایک دو دن کا فرق بھی ممکن ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان میں 2026 کے دوران تقریباً 17 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں۔ ان تعطیلات میں یومِ کشمیر، عیدالفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عیدالاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلادالنبی ﷺ، یومِ اقبال، یومِ قائداعظم اور کرسمس سمیت دیگر اہم قومی اور مذہبی مواقع شامل ہیں
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں۔۔



