اوپو رینو 15

اوپو نے اپنی رینو 15 سیریز میں ایک نئے ماڈل Reno 15 FS 5G کا اضافہ کر دیا ہے۔ رینو 15 فیملی میں پہلے ہی کئی ماڈلز شامل ہیں جن میں Reno 15F (5G)، Reno 15، Reno 15c، Reno 15 Pro اور Reno 15 Pro Mini شامل ہیں، جسے بعض خطوں میں Reno 15 Pro Max کے نام سے بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔
نیا FS ویریئنٹ خاص طور پر بہتر ڈسپلے، بڑی بیٹری، فاسٹ چارجنگ اور مضبوطی (Durability) پر توجہ دیتا ہے۔
اوپو رینو 15 FS 5G میں 6.57 انچ AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی ریزولوشن FHD+ ہے۔ یہ ڈسپلے 120Hz ڈائنامک ریفریش ریٹ، 10-bit کلر ڈیپتھ اور 100 فیصد P3 کلر گامٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ہائی برائٹنیس موڈ میں اس کی روشنی 1,400 نِٹس تک پہنچ جاتی ہے۔
ڈسپلے کی دیگر خصوصیات میں اسپلش ٹچ اور گلوو ٹچ سپورٹ شامل ہیں، جبکہ اسکرین کو AGCDT STAR D+ پروٹیکشن حاصل ہے۔ فون کو IP69 ریٹنگ دی گئی ہے جو اسے گرد و غبار اور پانی سے محفوظ بناتی ہے۔
فون کے سائز 158.18 × 74.93 × 8.14 ملی میٹر ہیں اور وزن 189 گرام ہے۔ اوپو یہ فون دو رنگوں میں پیش کر رہا ہے: ٹوائلائٹ بلیو اور اورورا بلیو۔
انٹرنلز اور سافٹ ویئر
اوپو رینو 15 FS 5G میں Snapdragon 6 Gen 1 5G پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں 8GB LPDDR4X ریم دی گئی ہے اور ورچوئل ریم ایکسپینشن کی سہولت بھی موجود ہے۔
اسٹوریج 256GB UFS 3.1 ہے جسے 2TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
سافٹ ویئر کے لحاظ سے یہ فون ColorOS 16 پر چلتا ہے جو Android 16 پر مبنی ہے۔یمرا
فوٹوگرافی کے لیے اوپو رینو 15 FS 5G میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل SmartSense SC532HS سینسر پر مشتمل ہے جس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) موجود ہے۔
اس کے ساتھ ایک 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو سینسر شامل ہے۔
فرنٹ پر سیلفیز اور ویڈیو کالنگ کے لیے 50 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو Samsung JN5 سینسر استعمال کرتا ہے۔
بیٹری اور قیمت
یہ فون 7,000 mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ آتا ہے اور 80W وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اوپو کے مطابق بیٹری کو 0 سے 100 فیصد تک چارج ہونے میں تقریباً 54 منٹ لگتے ہیں۔ اس میں ریورس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
اوپو رینو 15 FS 5G اس وقت اٹلی میں ایک ہی ویریئنٹ (8GB ریم، 256GB اسٹوریج) میں دستیاب ہے، جس کی قیمت تقریباً 465 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ اوپو نے دیگر مارکیٹس میں دستیابی کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی۔



