جشنِ آزادی گلگت بلتستان ، کے حوالے سے ہائیر ، ٹیکنیکل اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی ، کے سیکریٹری فرید احمد صاحب اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن محمد عالم صاحب کی سربراہی میں ، جی بی کے تمام گورنمنٹ کالجز کے مابین ، کرکٹ مقابلے ان دِنوں ، بڑے زور و شور سے ہر ضلع میں جاری و ساری ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔! جشن گلگت بلتستان کے
حوالے سے ،۔ ڈسٹرکٹ غذر کے کالجز کے مابین ، مقابلے کے بعد ، جو دو ٹیمیں ، فائنل میں پونچی تھی ، ان دونوں کا فائنل ، ٹککرا کا مقابلہ ، آج بروز منگل ، 21 اکتوبر ، 2025 کو عثمان اسٹیڈیم داماس ، غذر میں منعقد ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔!
ان دو ، ٹککرا کی ٹیموں میں ، ایک طرف داڑھی والے ، پرنسپل شیر نادر خان کی لیڈر شپ میں ، گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ ( ہاتون ) کی ٹیم تھی ، تو دوسری طرف مونچھوں والے ، قدرے نوجوان اجلال حسین صاحب ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوپس کی لیڈر شپ میں ، گوپس ڈگری کالج کی ، کرکٹ ٹیم تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔!

دونوں ٹیموں کا مورال کافی بلند تھا ، کیونکہ ان دونوں ٹیموں نے ، اس فائنل سے پہلے ، اپنے اپنے میچ ، جیت کر آج فائنل میں ، مقابلہ کے لیئے ، ایک دوسرے کے مد مقابل تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔!
گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ ( ہاتون ) کی ٹیم نے ، پہلے کھیلتے ہوئے 10 اوورز میں 82 رنز بنا کے مخالف ٹیم کو جیت کے لیئے 83 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔۔۔۔۔۔!
گورنمنٹ ڈگری کالج گوپس کی ٹیم ، بیٹنگ کے لیئے میدان میں اتری ، تو گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ (ہاتون) کی ٹیم کے ، سامنے ، ریت کی دیوار ، ثابت ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔!
گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ (ہاتون) ٹیم کے کھلاڑیوں کی ، طوفانی بولنگ ، اٹیک کی وجہ سے ، گوپس ڈگری کالج کی ٹیم کے کھلاڑی ، بمشکل کوئی 28 رنز بنا کے ، آل آؤٹ ھو گئے ۔۔۔۔۔۔۔!

یوں ، ہے ٹککر کا یہ مقابلہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ (ہاتون) کی ٹیم نے بہت آسانی کے ساتھ ، 44 رنز سے یہ مقابلہ جیت کر ، غذر کے کالجز کا، نمائندہ کالج ، ہونے کا تاج ، اپنے سر پر رکھا ۔۔۔۔۔ !
اب دوسرے مرحلے میں ، ڈویژنل لیول مقابلوں میں ، شرکت کے لیے ، گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ (ہاتون) غذر کی یہ ٹیم گلگت سٹی کی طرف ، رُخ کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔!
جہاں ، غذر کی کی نمائندگی کرتے ہوئے ، انشاءاللہ ، مورخہ 25 اکتوبر ، 2025 کو ، گلگت سٹی میں ، ہنزہ کی نمائندہ ٹیم ، سے نبرد آزما ہو گی ۔۔۔۔۔! جشن آزادی گلگت بلتستان ٹورنامنٹ میں
گورنمنٹ ڈگری کالج گاہکوچ (ہاتون) ٹیم کے کھلاڑیوں کی ، طوفانی بولنگ
