
سکردو
بلتستان پولیس کے نوجوان آفیسروں کی مختلف پیشہ ورانہ شعبہ جات میں استعداد کار کو بڑھا اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر نے بلتستان رینج کے پانچوں اضلاع کے تھانہ جات میں نئے تعینات ہونے والے انویسٹیگیشن آفیسروں کےلئے تفتیشی امور میں نکھار لانے اور گلگت بلتستان سے باہر کی پولیس کے تفتیشی طریقہ کار سے روشناس کرانے کےلئے ان لائن وویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد کی اسٹیشن ہاؤس آفیسر میڈم مریم ناصر کو دو روزہ ٹریننگ کےلئے مدعو کیا۔
بلتستان پولیس

دو رزہ “انویسٹیگیشن اسکلز” سیشن کے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے ایس ایچ او مریم ناصر نے انویسٹیگیشن آفیسروں سے کہا کہ کیسز کو تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بغیر کسی دباؤ میں آئے تکمیل تک پہنچا کر ہی ہم عدل و انصاف کے بھی تقاضے پورے کرسکتے ہیں ۔
آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر مشکل چیز آسان بن چکا ہے ہم لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی انصاف فراہم کرسکتے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کی لیڈی آفیسر مریم ناصر نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے آفیسروں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں بس صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ضرورت ہے ۔
بلتستان پولیس
جبکہ ماضی قریب تک ایسا ممکن نہیں تھا۔ ایس ایچ او تھانہ وویمن اسلام آباد مریم ناصر نے اسلام آباد پولیس میں اپنے تجربات کی روشنی میں تفتیشی امور پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے بلتستان پولیس کے تفتیشی آفیسروں کو آگاہی دی۔ مریم ناصر نے ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں بلتستان رینج کے تفتیشی آفیسروں کو دو روزہ سیشن میں بطورِ ٹرینر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پولیس آفیسرز محکمے کےلئے نعمت خاص کی حیثیت رکھتے ہیں جو پولیس آفیسروں کو مسلسل پیشہ ورانہ امور میں نکھار لانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں
بدلتے وقت کے ساتھ جرائم بھی بدل رہے ہیں گلگت بلتستان اب عالمی سطح پر شہرت یافتہ ہے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد سالانہ اس خطے میں آتی ہے جس یقیناً یہاں کے ماحول پر بھی بڑا اثر پڑتا ہے اور جرائم کی شرح میں بھی سالانہ اضافہ ہوگا ایسے میں پولیس کی زمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں ۔ انویسٹیگیشن آفیسروں کے پاس قانونی اختیارات ہوتے ہیں جو مجرم کو قانون کے شکنجے میں لاکر مظلوموں کو انصاف فراہم کرسکتا ہے
جو کہ بہت بڑی عبادت ہے۔ ایس ایچ او مریم ناصر نے کہا آج ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے سے بڑے جرائم کی تشخیص اور اس کو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تکمیل تک پہنچایا جا سکتا
بلتستان پولیس
اس سے محکمے کی کارکردگی میں یقیناً بہتری آئے گی ۔ سیشن میں ڈی ایس پی الیاس حسین ، تفتیشی آفیسروں محمد عیسی، درجات ، ساجد علی، اسحاق، ذاکر حسین ، خدیجہ بتول ، شازیہ بانو اور دیگر نے تفتیشی امور سے متعلق سوالات کئے جن ایس ایچ او تھانہ وویمن اسلام آباد مریم ناصر نے اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں جواب دئے۔ سیشن میں شریک تفتیشی آفیسروں نے ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر کو تسلسل کے ساتھ مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو بلا کر بلتستان رینج کے پولیس آفیسروں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
بلتستان پولیس
https://ptnlive.com/مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔



