
آج دنیا بدل رہی ہے، طاقتوں کے توازن میں نیا دور شروع ہوا ہے بھارت آج کمزور سفارتی پوزیشن میں کھڑا ہے، بھارت کی ہندو انتہا پسندانہ اور احمقانہ پالیسیوں نے اسے دنیا میں تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان عالمی سطح پر ایک باوقار، ذمہ دار اور مضبوط ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے
طاقتوں
جہاں چائنا سے لیکر امریکہ تک سعودیہ سے لیکر ایران تک پاکستان کی مضبوط عالمی کردار کے متعرف ہیں یہ وہ وقت ہے جب ہمیں اپنی سرزمین (گلگت بلتستان )کے مستقبل کے اہم فیصلے کرنے ہونگے ۔ جہاں ہمیں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے وہاں بھارت اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور حیثیت کا شکار ہے بھارت کے گردن کے اکڑ کا سریا نکل چکا ہے
یہاں کلک کریں https://ptnlive.com/

گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری، قربانی اور محبت ثابت کی ہے پچھلے 75 سالوں سے خود محروم رہ کر پاکستان کے خارجہ پالیسی اور کشمیر کاز کو مضبوط بنایا 1947 کی آزادی کی جنگ سے لیکر آج تک کا دفاعِ وطن کے مختلف معرکے ہوئے ہیں بہادری شجاعت اور ثابت قدمی سے گکگت بلتستان کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کا دفاع کیا ہے ۔
لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست ہمارے ان قربانیوں اور وفاداریوں کا حق ادا کریں۔
گلگت بلتستان کی سیاسی اور آئینی حیثیت کا حتمی تعین کرنا ہوگا، تاکہ یہاں کے عوام بھی مکمل سیاسی حقوق اور نمائندگی کے ساتھ پاکستان کے آئین اور وفاق کا حصہ بن سکیں
قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام آئینی اور مالیاتی اداروں میں ہماری نمائندگی اور تحفظ ہو یہ فیصلہ نہ صرف وقت اور انصاف کا تقاضا ہے، بلکہ پاکستان کی وحدت، سلامتی، اور ترقی کی ضمانت بھی ہے۔ گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی محرومیوں سے بھی نجات حاصل کیا جاسکتا ہے
ہم ایک مضبوط پاکستان، ایک متحد قوم، اور ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں اور اس سفر میں گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ، مضبوط بازو ، اور پیار کرتا ہوا دل ثابت ہوسکتا ہے
از قلم
راجہ میر نواز میر۔ صدر غذر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
گلگت بلتستان پائندہ باد
پاکستان زندہ با
طاقتوں




