انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز
ضلع غذر میں صحت عامہ کی تعلیم کا روشن مرکز — جناح انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز رجسٹرڈ
الحمد للہ! جناح انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز رجسٹرڈ ضلع غذر میں کامیابی و خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے آج اپنی تیسری بیچ کی فارغ التحصیل تقریب بخیر و خوبی منعقد کرنے میں کامیاب رہا۔ اسی موقع پر چوتھی بیچ کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے معزز مہمانان میں شامل تھے

ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال جناب افضل سیراج صاحب،ایم ایس ڈی ایچ کیو گاہکوچ جناب ڈاکٹر فیض صاحب،ڈی ایچ او غذر جناب تنویر صاحب،چیئرمین غذر یوتھ امپاورمنٹ جناب عارف اللہ ایڈوکیٹ صاحب،
ڈرگ انسپکٹر جناب عبید صاحب، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو غذراور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب سنااللہ صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات۔
ادارے کی انتظامیہ اور اسٹاف نے تمام مہمانانِ گرامی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمارے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ان کی آمد نے نوجوانوں کے حوصلے بلند کیے اور انہیں اپنے میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ عطا کیا

۔جناح انسٹیٹیوٹ کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ ضلع غذر کے نوجوانوں کو صحت عامہ اور میڈیکل کے میدان میں باوقار مستقبل دینا ہے۔ ادارہ یہ تعلیم نہ صرف معیاری بلکہ انتہائی مناسب فیسوں پر، ضلع غذر ہی میں فراہم کر رہا ہے تاکہ ہر گھر کا بچہ اپنے علاقے میں بیٹھ کر میڈیکل تعلیم حاصل کر سکے۔ضلع غذر میں یہ ادارہ واحد رجسٹرڈ انسٹیٹیوٹ ہے جو صحت سے وابستہ تعلیم کو باقاعدہ طور پر جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کر رہا ہے
انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز

ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانے کے لیے انہیں جناح انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ الائیڈ سائنسز میں داخل کروائیں۔
یہ ادارہ خدمت، معیار، اور اعتماد کی پہچان ہے
“تعلیم برائے خدمتِ انسانیت”



