ایڈیشنل چیف سیکریٹری
گلگت
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے لالک جان اسٹیڈیم اور ہاکی گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات اور کھیلوں کے اتتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے عوام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے اسٹیڈیم اور گراؤنڈ میں موجود سہولیات سے متعلق آرا حاصل کیں۔
عوام نے اس موقع پر صفائی کے فقدان، روشنی کے ناکافی انتظامات، کراٹے کے لیے مخصوص جگہ اور جمنازیم کی کمی جیسے مسائل کی نشاندہی کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹیری نےانہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا
اور متعلقہ محکموں و اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ لالک جان اسٹیڈیم اور ہاکی گراؤنڈ کو مزید فعال اور معیاری بنایا جا سکے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے لالک جان اسٹیڈیم اور ہاکی گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا

ایڈیشنل چیف سیکریٹری



