ایم ار مہم
ضلع غذر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایم ار مہم کے حوالے سے ایڈووکیسی سیمینار منعقد ہوا
آج ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں خسرہ و روبیلا (MR) مہم کے حوالے سے ایڈووکیسی سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر غذر جناب حبیب الرحمن نے کی۔ سیمینار میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، میڈیکل اسٹاف اور مختلف متعلقہ شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سیمینار میں SSP غذر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر محمد تنویر، پرنسپل گرلز کالج گاہکوچ، میڈیا کے نمائندوں، مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ایم ار مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سیمینار کا مقصد MR ویکسینیشن کی اہمیت اُجاگر کرنا، والدین اور کمیونٹی میں شعور بیدار کرنا، اور ضلعی سطح پر بہتر رابطہ کاری کو فروغ دینا تھا۔
ڈپٹی کمشنر غذر نے خطاب میں کہا کہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کی بروقت ویکسینیشن نہایت ضروری ہے تاکہ خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر نے مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی تعیناتی، ہائی رسک ایریاز اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔





