کوہسار یونیورسٹی
اسلام اباد
کوہسار یونیورسٹی مری اورزکوٰة فاؤنڈیشن امریکہ کےمابین ایک باہمی معاہدہ طے پایا ھے جس کامقصد دونوں ادارے مشترکہ تحقیق وتعاون منصوبوں میں اپنے وسائل کا اشتراک کریں گے تحقیق و ترقی کے لئے منصوبے بیش کیۓ جائیں گے اور باہمی اشتراک کو مؤثر بنایا جاۓ گا
اس سلسلے میں ایم او یو کی ایک تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ھوئی جس میں زکوٰة فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر محسن حسن زائد اور کوہسار یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رافعہ ممتازنے معاہدہ پر باضابطہ دسخط کیۓ اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ معاہدہ کے تحت یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ میں کسی بھی مسلئے کی سوچ وڈیزائن تھنکنگ کو بڑھایا جاۓ گا
تا کہ صنعتوں اور مارکیٹ کی معلومات اورمشترکہ تحقیق سے ترقی کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں اور طلباء وطالبات کو اپنا کیریئربہتر بنانے کے لئے انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں ڈاکٹر محس حسن زائدجو عالمی سطح پرایک ممتاز پرفیشنل ھیں جنکا انٹرپینیور شپ پاس کنسلٹنگ اور اکیڈمیا میں وسیع تجربہ ھے جو دنیا کے مختلف ممالک میں چھ سو سے زائد سایٹ ٹریننگ سیشن کرا چکے ھیں اور ایک سو پچاس سے زیادہ اداروں کے چھ ہزار سے زائدپروفیشنلز کو تربیت دیکرمؤثر و فعال کر چکے ھیں




