پاکستان

پاکستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم آج ایک اہم مقابلے میں سری لنکا اے کے خلاف ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں میدان میں اترے گی۔ یہ میچ نہ صرف سنسنی خیز ہوگا بلکہ قومی ٹیم کے اگلے ستاروں کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گا۔
گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی
محمد عرفان خان کی قیادت میں پاکستان شاہینز شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے گروپ بی میں عمان، متحدہ عرب امارات اور بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
معاذ صداقت نے آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی ہے، تاہم ناک آؤٹ مرحلے کے دباؤ میں پوری ٹیم سے مزید ذمہ دارانہ کھیل کی توقع کی جا رہی ہے۔
سری لنکا اے کی صورتحال
سری لنکا اے نے گروپ اے میں افغانستان اے کے خلاف ایک میچ ہارا، لیکن اس کے باوجود وہ مضبوط حریف ثابت ہو سکتے ہیں اور میچ میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان شاہینز بمقابلہ سری لنکا اے — لائیو میچ کہاں دیکھیں؟
پاکستانی شائقین تماثہ (Tamasha) ایپ اور ویب سائٹ پر پورا رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ، بشمول آج کا سیمی فائنل، مفت اور براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم موبائل اور ٹی وی دونوں پر فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔
آج کا میچ پاکستان شاہینز کے لیے اصل امتحان ہے۔ فاتح ٹیم فائنل میں بھارت یا بنگلادیش میں سے کسی ایک کے خلاف میدان میں اترے گی، جس سے اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔



