’JazzWorld‘
جاز نے نئی کارپوریٹ شناخت ’JazzWorld‘ متعارف کرا دی
مصنوعی ذہانت پر مبنی ترقی اور ڈیجیٹل توسیع کو تیز کرنے کے لیے بڑا اقدام
پاکستان کی معروف ڈیجیٹل اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز نے اپنی نئی کارپوریٹ گروپ شناخت ’JazzWorld‘ متعارف کرا دی ہے، جو اس کے ایک ملٹی بزنس ڈیجیٹل ادارے میں ارتقا کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ یہ نئی شناخت کنیکٹیوٹی، ڈیجیٹل، مالیاتی، لائف اسٹائل، صحت، ڈیٹا سینٹر، مصنوعی ذہانت (AI) اور پلیٹ فارم بزنسز کو ایک متحد وژن کے تحت یکجا کرتی ہے۔
JazzWorld کمپنی کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اور مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کے لیے ایک واضح سمت متعین کرتا ہے۔ اگرچہ Jazz بدستور اپنی موجودہ برانڈ شناخت، قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پاکستان کے سب سے قابلِ اعتماد ٹیلی کام برانڈ کے طور پر کام کرتا رہے گا، تاہم JazzWorld اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ تمام سروسز کس طرح باہم مربوط ہو کر 10 کروڑ سے زائد پاکستانی صارفین کو ایک جامع ڈیجیٹل ایکو سسٹم فراہم کریں گی۔
JazzWorld کے تحت جاز فِن ٹیک، تفریح، نوجوانوں کی شمولیت، کلاؤڈ سروسز، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ہیلتھ ٹیک، فیشن کامرس اور انشور ٹیک کے مختلف پلیٹ فارمز کو جوڑ رہا ہے اور ان میں وسعت لا رہا ہے۔ ان میں JazzCash، Mobilink Bank، Tamasha، ROX، Simosa (الٹرا ایپ)، Garaj، Teknosys، ApnaClinic، ZARR اور FikrFree شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹرز اور سائبر سیکیورٹی میں بھی اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہے تاکہ ایک مربوط اور محفوظ ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا جا سکے۔
نئی شناخت کے اجرا کے موقع پر JazzWorld نے عامر اعجاز کو کمپنی کا پہلا چیف آرٹیفیشل انٹیلیجنس آفیسر (CAIO) مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یہ نیا عہدہ ادارے میں اے آئی پر مبنی حلوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ CAIO پاکستان کے حالات اور ضروریات کے مطابق عملی اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے گا، جس سے صارف کے تجربے میں بہتری، بزنس انٹیلیجنس میں اضافہ اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نئی جدت کو تقویت ملے گی۔
اسی کے ساتھ، سائبر سیکیورٹی کو کمپنی کی گورننس میں ایک مرکزی حیثیت دے دی گئی ہے۔ چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر (CISO) قاسم شفیق اب براہِ راست CEO کو رپورٹ کریں گے، جس کا مقصد JazzWorld کے تمام آپریشنز میں سیکیورٹی بائی ڈیزائن کو یقینی بنانا اور ڈیجیٹل اعتماد، تحفظ اور استحکام کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے JazzWorld کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا:
“JazzWorld اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ ہم آج کیا ہیں اور مستقبل میں کس سمت جانا چاہتے ہیں۔ ہم ادائیگیوں، آن لائن خدمات، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو جدید بنا کر پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ JazzWorld ہر صارف رابطے پر ہم آہنگی، اعتماد اور ذہانت فراہم کرتا ہے، جبکہ ہمارا بنیادی مقصد ‘سب کے لیے بہتر زندگی’ بدستور ہماری رہنمائی کرتا ہے۔”
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ Jazz، JazzWorld کے وسیع تر ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں بنیادی کنیکٹیوٹی لیئر کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ نئی کارپوریٹ شناخت کس طرح مختلف مصنوعات، صارف تجربات اور کمیونیکیشن چینلز میں نظر آئے گی، اس بارے میں مزید تفصیلات آنے والے ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔
JazzWorld جاز کے اجتماعی مستقبل کی علامت ہے، جہاں اس کے تمام بزنسز، پلیٹ فارمز اور افراد ایک متحد ڈیجیٹل وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔



