
شیاؤمی نے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے ٹیزرز کے بعد اپنے آنے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون Xiaomi 17 Ultra کی لانچ سے متعلق اہم تفصیلات کی تصدیق کر دی ہے۔
شیاؤمی نے ویبو پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ Xiaomi 17 Ultra کو چین میں 25 دسمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔ لانچ کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کمپنی نے فون کے ریئر ڈیزائن اور آفیشل رنگوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
Xiaomi 17 Ultra تین رنگوں میں دستیاب ہوگا: اسٹاری گرین، سفید اور سیاہ۔ شیاؤمی نے تصدیق کی ہے کہ اس ڈیوائس میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔
ٹیزرز کے مطابق، اسٹاری گرین ویرینٹ کے بیک پینل میں معدنی ذرات شامل کیے گئے ہیں جو اسے دھاتی (میٹالک) فنش دیتے ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ میں فلیٹ ڈسپلے، الگ الگ (سیگمنٹڈ) والیوم بٹن اور 8.29 ملی میٹر موٹائی والا باڈی ڈیزائن ہوگا۔
اگرچہ شیاؤمی نے ابھی مکمل اسپیسیفکیشنز کی تصدیق نہیں کی، تاہم توقع ہے کہ Xiaomi 17 Ultra میں Snapdragon 8 Elite Gen 5 پروسیسر دیا جائے گا۔ افواہوں کے مطابق اس فون میں 1 اِنچ ٹائپ مین کیمرا سینسر، 200 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا اور اپ گریڈڈ Leica آپٹکس شامل ہوں گے۔
پی ٹی این لائیو ویب سائیڈ میں مزید نیوز پڑھے
شیاؤمی سے یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ چین میں ڈیبیو کے بعد آنے والے مہینوں میں Xiaomi 17 Ultra کو عالمی مارکیٹس میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔



