
گلگت
گلگت بلتستان میں سرکاری ادائیگیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جی بی پپرا) اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل پیمنٹس کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔تقریب میں سیکریٹری فنانس و منیجنگ ڈائریکٹر جی بی پپرا نجيب عالم اور نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ و جنرل منیجر نارتھ کلسٹر مسعود یاسین نے شرکت کی۔ معاہدے پر جی بی پپرا کے ڈائریکٹر عباس علی خان اور نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ (سینئر وائس پریزیڈنٹ) نفیس احمد نے دستخط کیے۔
ادائیگیوں
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری فنانس حکومت گلگت بلتستان نجیب عالم نے کہا کہ یہ معاہدہ وفاقی حکومت کے کیش لیس اکانومی پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کا پہلا پائلٹ منصوبہ ہے، جس میں جی بی پپرا کو بطور پائلٹ ادارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ادائیگیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جدید راست (RAAST) نظام کے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے کی جائیں گی۔وفاقی وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے شروع ہونے والا یہ اقدام سرکاری مالیاتی نظام کو شفاف، تیز رفتار اور کاغذ سے پاک (Paperless) بنانے کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم منصوبہ ہے۔
ادائیگیوں




