

آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گاہکوچ میں انوئل ڈے، پرائز ڈسٹری بیوشن اور پیرنٹس ڈے کی شایانِ شان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت رینج، جناب راجہ میزہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں قائم مقام ایس پی غذر جناب برکت اللہ خان، مختلف سرکاری اداروں کے نمائندگان، اسماعیلی کونسل کی قیادت اور بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کرکے تقریب کو وقار بخشا۔
انوئل ڈے
طلبہ و طالبات نے متنوع موضوعات پر اعلیٰ معیار اور بہترین پیشہ ورانہ نظم کے ساتھ پرفارمنسز پیش کیں۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ، والدین اور شرکائے تقریب کو مؤثر شہری کردار، سماجی ہم آہنگی، امن کے فروغ، اخلاقی مضبوطی اور معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے پولیس اور کمیونٹی کے اشتراکِ عمل کو پائیدار امن اور مثبت معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔



