
بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بےبلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے اجلاس کی صدارت کی، سالانہ بجٹ 2025-26 کی مشروط منظوری
پی ایس ڈی پی منصوبوں میں ممکنہ مالی اور انتظامی بدانتظامی کی جامع جانچ کے لئے بھی الگ انکوائری کمیٹی قائم
سابقہ انتظامیہ نے بجٹ کو مصنوعی طور پر سرپلس ظاہر کیا،یونیورسٹی کو117 ملین کا خسارہ ہے، اجلاس میں گفتگو
بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بے

سکردو (پریس ریلیز…مورخہ 3 نومبر2025ء)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی سینڈیکیٹ کا 24واں اجلاس وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین کی زیر ِصدارت ایڈمن بلاک میں منعقد ہوا، اجلاس میں سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کو تفصیلی غور و خوض کے بعد شرطیہ منظور کر لیا گیا اور منظور شدہ بجٹ میں 117 ملین روپے کے خسارے کا تخمینہ بھی ظاہر کیا گیا ۔
اجلاس میں اِس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سابقہ انتظامیہ نے گزشتہ برسوں میں بجٹ کو مصنوعی طور پر سرپلس (فاضل) ظاہر کیا، تاکہ مالی بدعنوانیوں اور انتظامی بے ضابطگیوں کو پوشیدہ رکھا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ انتظامیہ نے حقائق کو شفاف انداز میں پیش کرتے ہوئے اصل مالی صورتِ حال عوام اور متعلقہ اداروں کے سامنے لانے کا عزم کر رکھا ہے، تاکہ یونیورسٹی کی خیر خواہی کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جاسکے۔
بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بے
مزید برآں سینڈیکیٹ نے فیصلہ کیا کہ یکم جون 2021 سے لے کر اب تک یونیورسٹی میں ہونے والی تمام انتظامی، مالی، اور تعلیمی بے ضابطگیوں کی
مفصل تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس عرصے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی بطور قائم مقام وائس چانسلر بغیر چانسلر آفس کی منظوری کے غیر قانونی طور پر جاری ذمہ داری کے دوران ہونے والی تمام ممکنہ خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات کرے گی۔
اسی طرح، سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی آف بلتستان کے پی ایس ڈی پی(PSDP)منصوبوں میں ممکنہ مالی اور انتظامی بدانتظامی کی جامع جانچ کے لیے بھی ایک الگ انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔ یہ کمیٹی منصوبوں کے تمام مراحل ، منصوبہ بندی، فنڈز کے اجرا، عمل درآمد اور تکمیل کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ سینڈیکیٹ کو پیش کرے گی۔ سینڈیکیٹ نے واضح کیا کہ موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ شفافیت، احتساب، اور ادارہ جاتی اصلاحات پر پختہ یقین رکھتی ہے
اور یونیورسٹی کے مالی و انتظامی امور کو میرٹ، دیانت داری، اور قانون کے مطابق چلانے کے لیے پرعزم ہے۔ یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے کے تمام معاملات عوامی اعتماد، شفاف طرز حکمرانی، اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے اصولوں پر استوار کیے جائیں گے۔بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس، بے



