Sultan-Ali-Allana-scaled

HBL کے چیئرمین سلطان علی علانہ نے پاکستان بزنس کونسل کے دو روزہ “ڈائیلاگ آن دی اکانومی 2025” کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ زرعی شعبے کو مضبوط کیے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:
زراعت محض ایک معاشی شعبہ نہیں، بلکہ ہماری قومی استحکام، غذائی تحفظ اور باوقار ترقی کی بنیاد ہے۔ اگر ہم زراعت کو درست سمت میں لے آئیں، تو ہم نہ صرف معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دیں گے بلکہ ایک بااعتماد اور خوشحال پاکستان بھی تعمیر کر سکیں گے۔”
سلطان علی علانہ نے کہا کہ “Beyond Banking, Sowing Change” کوئی نعرہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے ایک قومی حکمتِ عملی اور انقلابی اقدام کا درجہ ملنا چاہیے، جس کے ذریعے:
- زرعی پالیسیوں میں ہم آہنگی
- سرکاری و نجی سرمایہ کاری
- کسانوں اور دیہی برادری کی شمولیت
کو ایک مشترکہ مقصد— یعنی زیادہ پیداوار، جدید کاشتکاری، پانی کے مؤثر استعمال، اور طویل المدت غذائی تحفظ— کے لیے یکجا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت میں اصل تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ اس سفر میں شریک ہوں۔
ایچ بی ایل کی زرعی تبدیلی کے لیے عملی کاوشیں
چیئرمین نے بتایا کہ ایچ بی ایل گروپ متعدد اقدامات کے ذریعے اس وژن کو عملی جامہ پہنا رہا ہے، جن میں شامل ہیں
- کسانوں کو ایگری ٹیک اور ایگرونومی سے جوڑنا
- جدید زرعی مشینری تک رسائی
- ویئرہاؤسنگ اور اسٹوریج کی سہولیات
- زرعی مشاورت اور مارکیٹ کنکٹیوٹی
یہ ساری خدمات زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں پائیدار اضافہ یقینی بنانے کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔



