
گلگت
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ انسانی خدمت اور ریلیف کے بیس سالہ کامیاب سفر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئےہے اس سلسلے میں آج گلگت میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کے 20 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈائریکٹر آپریشنز HHRD پاکستان ساجد علی وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سیکریٹری منرلز کامرس اینڈ انڈسٹری شاہ زیب شیخ ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد ڈی جی ریسکیو 1122 عظیم اللہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈائریکٹر بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر نثار اور ایریا مینجر HHRD محمد جہان و دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افراد نے خطاب کیا
اس کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی اس تقریب میں شریک ہوئی تقریب میں یتیم اور منفرد صلاحتیوں کے حامل بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے یاد رہے کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد شروع ہونے والا یہ مشن آج پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 132 اضلاع سمیت دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں امید کی کرن بن چکا ہے۔ہیلپنگ ہینڈکا بنیادی مقصد زندگیوں کو بااختیار بنانا، مواقع فراہم کرنا اور ہمدردی و خدمت کے جذبات کو مضبوط بنانا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد اس پلیٹ فارم کے ذریعے بہتر زندگی کی جانب گامزن ہوئے۔

ایمرجنسی ریلیف اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ سے زائد افراد کو شیلٹر، خوراک، مالی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ سیزنل پروجیکٹس کے تحت قربانی، رمضان فوڈ پیکیجز اور ونٹر ریلیف کے ذریعے 48 لاکھ سے زائد ضرورت مند گھرانوں تک ضروری سہولیات پہنچائیں گئیں۔واٹر فار لائف پروگرام نے 20 لاکھ سے زائد افراد کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا۔ ملک بھر میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سسٹمز، گریوٹی فلو اسکیمز، ہینڈ پمپس اور فلٹریشن پلانٹس سمیت چھ ہزار سے زائد منصوبوں کی تکمیل ممکن ہوئی۔
آرفن سپورٹ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 22 ہزار یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ کی تعلیم، صحت، مالی معاونت اور نفسیاتی نشوونما کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام نے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد طلباء کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسکلز ڈویلپمنٹ اور لائیولی ہڈ پروگرام کے تحت 80 ہزار نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنایا گیا، جبکہ یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام نے 25 ہزار نوجوانوں کو قیادت اور سماجی خدمت کا شعور دیا۔ان کائنڈ گفٹس پروگرام کے ذریعے ڈھائی کروڑ سے زائد افراد تک ضروری اشیاء، کپڑے اور گھریلو سامان پہنچایا گیا۔ ہیلتھ کیئر اینڈ نیوٹریشن پروگرام سے 16 لاکھ سے زائد افراد نے طبی سہولیات حاصل کیں اور 31 ہزار سے زائد افراد کی بینائی موتیے کے آپریشنز کے

ذریعے بحال ہوئی۔ جسمانی بحالی کے جامع پروگرام کے تحت 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو مصنوعی اعضا اور تھراپی فراہم کی گئی۔ چلڈرن ود ڈس ابیلیٹی پروگرام کے ذریعے 13 ہزار سے زائد بچوں کو خصوصی تعلیم، بحالی اور سماجی شمولیت کے مواقع دیے گئے۔شیلٹر ریلیف پروگرام کے تحت 1 لاکھ 4 ہزار زندگیاں بہتر ہوئیں، جبکہ ماڈل ویلیج پروگرام کے نتیجے میں 12 ہزار افراد محفوظ اور باوقار زندگی کی طرف لوٹے۔
ہیلپنگ ہینڈپاکستان کی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ دو دہائیوں پر محیط یہ سفر لاکھوں زندگیوں میں امید کا ذریعہ بنا۔ حقیقی کامیابی انہی لوگوں کی خوشی
اور ترقی ہے جن کے لیے ہم کام کرتے ہیں۔ ادارہ آئندہ بھی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اپنے تمام ڈونرز، والنٹیئرز اور خیرخواہوں کا تہہ دل سے مشکور ہے جن کی بدولت یہ مشن ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی پوری ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ جاری رہے گا۔



