

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور شہری جلد مزید خوشخبریاں سنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ اب پنک بی آر ٹی بسیں نمائش چورنگی سے سورجانی تک چلائی جا رہی ہیں، جب کہ یہ سروس جلد ایڈی اورنج لائن بی آر ٹی اور گرین لائن پر بھی شروع کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
https://ptnlive.com/%d8%ac%d9%85%db%81%d9%88%d8%b1%db%8c%db%81-%da%86%db%8c%d9%86/#more-566
شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھی خواتین کے لیے ایسی خصوصی ٹرانسپورٹ سہولیات متعارف کرانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
گرین لائن بی آر ٹی روٹ پر پنک بس سروس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معذور بچوں کے لیے خصوصی بائیکس تیار کر رہی ہے جنہیں مفت تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہا ہے تاکہ تقسیم کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
شرجیل میمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابلِ رسائی اور جامع ٹرانسپورٹ کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ہر طبقے کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔




good