
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) کے علاقے میں خراب اور جلے ہوئے بجلی میٹروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کمپنی کے مختلف علاقوں میں ایک فیز اور تین فیز کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار میٹر خراب یا جل چکے ہیں۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی
لیسکو نے 1 لاکھ 2 ہزار سنگل فیز میٹر خراب رپورٹ کیے ہیں، جبکہ 2 ہزار 400 تین فیز میٹر بھی جلے ہوئے یا درست طور پر کام نہ کرنے کی حالت میں پائے گئے ہیں۔میٹروں کی کمی نے صورتحال مزید خراب کر دیاعداد و شمار بڑھنے کے باوجود لیسکو متاثرہ صارفین کو نئے میٹر فراہم نہیں کر پا رہا،
کیونکہ کمپنی کا میٹر اسٹاک تقریباً ختم ہو چکا ہے۔نیپرا کے قانون کے مطابق لیسکو پر لازم ہے کہ وہ تمام خراب میٹر تبدیل کرے، لیکن میٹر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو درست ریڈنگ کے بجائے اوسطی بل بھجوائے جا رہے ہیں۔جب لیسکو صارف کے کھاتے پر “خربہ میٹر کوڈ / Defective Code” لگا دیتا ہے، تو اس کے بعد بھی اوسط بلنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
روایتی میٹر لگانے پر پابندی بھی رکاوٹوزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی ہدایات پر لیسکو نے کچھ عرصہ پہلے پرانے روایتی بجلی میٹر لگانا بند کر دیے تھے۔اس پابندی کے بعد سنگل فیز اسمارٹ میٹروں کی خریداری بھی سست ہو گئی، جس سے خراب میٹروں کی تبدیلی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔



