
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کی تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
حکومت نے شادیوں اور دیگر تقاریب میں اونچی آواز میں موسیقی چلانے پر بھی فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، خصوصاً قوالی نائٹس اور دیگر سماجی و مذہبی تقریبات میں، مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح، فارمز ہاؤسز اور اوپن گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ون ڈش کی پابندی صرف شادی ہالز تک محدود نہیں ہوگی بلکہ فارمز ہاؤسز اور کھلے میدانوں میں بھی اس قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔



