کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن غذر
کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن غذر تالی داس احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے, غذر کا ایک بڑا حصہ گزشتہ کئی مہنیوں سے کٹ اپ ہے۔ آگے سردیاں آرہی ہیں اندازہ کرے اشیاء خورونوش کی فراہمی کیسے ہوگی, گوپس نالہ مکمل طور پر برف سے منجمد ہوگا گاڑیاں کیسے پار ہوگی۔
چونکہ ہم غذر کا ایک سٹیک ہولڈر ہونے کا ناطے سمجھتے ہیں کہ بھاری مشنیری روڈ کی بندش کی وجہ سے گزر نہیں سکتی جس سے کنسٹریکٹشن کا شعبہ سخت متاثر ہے, شعبہ تعمرات, ہیوی مشنیری اور مٹریل پہنچانا مشکل ہوگیاہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے اور انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ کرتے ہوئے سردیاں آنے سے پہلے روڈ کھول دیا جائے ورنہ ہزاروں آبادی پر مشتمل یاسین گوپس کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔




